حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ امام علی بن ابی طالب (ع) کے نائب کمانڈر برائے بسیج کرنل ابوالفضل حقشناس نے اس نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: دشمن کے اقتدار کے وہم کو توڑنا ہماری علمی اور میڈیا کی جنگ میں اضافی ہوشیاری اور سنجیدگی کی متقاضی ہے۔
انہوں نے کہا: آج دنیا میں 80 فیصد جنگیں شناختی اور علمی نوعیت کی ہیں اور ان جنگوں میں میڈیا کا کردار دن بہ دن زیادہ اہم ہوتا جا رہا ہے۔
کرنل حقشناس نے کہا: جیسا کہ رہبر معظم نے فرمایا کہ "ہمیں امریکہ کے اقتدار کے وہم کو توڑنا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے علم اور میڈیا کے میدان میں مہارت کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ضروری ہے۔"
انہوں نے حوزه نیوز کی جانب سے ایسی نشستوں کے انعقاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا: میڈیا جنگ میں کامیابی کے لیے جدید تکنیکوں پر عبور حاصل کرنا اور درست حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔
انہوں نے قم کے میڈیا ماہرین اور مدیران سے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مطابق علم و ٹیکنالوجی سمیت میڈیا کی جدید تکنیکوں سے واقفیت انتہائی ضروری ہے لہذا ہم سب کو چاہئے کہ رہبر معظم کی ہدایات کے مطابق اپنا کلیدی کردار کو ادا کریں۔
آپ کا تبصرہ